سپین، سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کی ہسپانوی وزیرخارجہ خوسے مانویل الباریز سے ملاقات

حال ہی میں سپین میں تعینات ہونے والے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نےہسپانوی وزیرخارجہ خوسے مانویل الباریزسےملاقات کی۔ ان کی ملاقات ہسپانوی وزیرخارجہ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔سفیر پاکستان نے ہسپانوی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جوکہ انھوں نے قبول کی۔

Comments are closed.