بادالونا اور سانت آندریادی بیسوس پولیس کی سالانہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب

بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا اور سانت آدریا دے بیسوس میں پولیس کی سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد بادالونا میں ہوا ۔ تقریب میں مئیر بادالونا خاویر گارسیا البیول اور سانت آدریا دے بیسوس کی مئیر فیلو کانتے کاریلو مہمان خصوصی تھے اور مؤسس پولیس کے چیف الفُنس ساریس نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں نیشنل پولیس، مقامی پولیس لوکل،ججز اور سپیشل انویسٹگیشن آفیسرز نے شرکت کی۔

میئر بادالونا خاویر گارسیا البیول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔ مئیر نے مزید کہا کہ بادالونامیں جرائم میں کمی ہوئی ہےمگر اس پر ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

 مئیر سانت آدریا دے بیسوس نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی تعریف کی اور کہا ہماری پولیس کی کارکردگی بہترین ہے۔اس موقع پر پولیس افسران کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لئے معروف لیگل ایڈوائزر وقاص مہر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

Comments are closed.