بیرون ملک اسائلیم، سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر

حکومت پنجاب نے پنجاب خدمت مرکز کے ساتھ مل کر نیا تصدیقی عمل متعارف کروایا ہے جس کے ذریعےبیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے افراد کے لئے تصدیق کا عمل آسان اور تیز ہوجائے گا۔ نئے آن لائن طریقہ کار کے تحت پنجاب بینک میں سپیشل برانچ کا اکاونٹ نمبر جاری کیاگیاہے جس میں 5 ہزار فیس کے عوض شناختی تصدیق کا پیپر حاصل کرسکیں گے۔ اس عمل میں4 ہفتے کا وقت لگے گا اس قبل کاغذ 4 سے 6 ماہ کے اندر مل رہاتھا۔

قونصل خانہ نوٹیفیکشن میں ویڈیو کا حوالے دیتے ہوئے یہ بات واضع کی ہے ویڈیو میں کہی گئی باتیں حقائق کے منافی ہیں۔ غلط معلومات عوام تک پہنچانے سے قبل متعلقہ حکام سے ضرور رابطہ کرناچاہیے

Comments are closed.