بارسلونا موبائل ورلڈ کانگرس اختتام پزیر، 202 ممالک سے88 ہزار سے زائدافراد کی شرکت

بارسلونا میں 4 روزہ موبائل کانگرس اختتام پزیر ہوگئی ہے۔ کانگرس میں 202 ممالک کے 88 ہزار سے زائدافراد نے شرکت کی جبکہ 2400 کمپنیوں کی جانب سے اپنی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیاگیا۔ٹیکنالوجی میلے میں 1ہزار اسپیکرز شریک ہوئے جس میں 40 فیصد نمائندگی خواتین کو حاصل تھی۔

ٹیکنالوجی میلے کی کووریج کے لئے دنیا بھر سے 2400 نمائندے شریک ہوئے۔ موبائل ورلڈ کانگرس کا شمار یورپ کے سب سے بڑے ایونٹس میں ہوتاہے کانگرس سے 350 ملین یورو کی آمدنی ہوئی جبکہ 74سو پارٹ ٹائم جابز بھی دیں گئیں۔

ٹیکنالوجی کے میلے میں پاکستانی کمپینیوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر رہی۔ وفاقی وزیر امین الحو نے گزشتہ مزید کمپنیوں کو پروگرام میں لانے کا دعوہ کیا تھا تاہم رواں سال تعداد 9 سے کم ہوکر 5 ہوگئی

Comments are closed.