بارسلونا گھروں کے کرایوں میں 2 فیصد کمی

تازہ ترین اعداوشمار کے مطابق بارسلونا میں نومبر کے مہینے میں گھروں کے کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔نومبر کے مہینے میں کرایوں میں 1.4فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2019 میں مربع میٹر کی قیمت 14.08 یورو تھی جس میں 0.7فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

فوٹوکاسا کے مطابق چار صوبوں میں سے 2 میں کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے بارسلونا میں ماہانہ 2 فیصد اور خرونا میں ماہانہ 1.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یعیدا اور تاراگونا میں بالترتیب 1.2 فیصد سے 0.1 فیصد کا اضافہ ہواہے۔

بارسلونا شہر میں سال بہ سال قیمت میں 11.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ اس کے دس اضلاع میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں گراوٹ کچھ اس طرح سے ہے سب سے زیادہ ماہانہ کمی والے ضلع نو بارس (-4٪)، گارسیا(-3.5٪) ، سینٹ منجوئیک (-2.8٪) ، لیس کورٹس (-2.7٪) ، سییوتات بیاہ (-2.7٪)، سینٹ گروسی (-2.1٪) ، سانت اینڈریو (-2٪) ، ہورتا گینارڈع (-1.9٪) ، ایکسامپل (-1.6٪) اور سینٹ مارٹ (-1.1٪) ہیں

Comments are closed.