سعودی ائیر لائن نے رواں برس موسم گرما سے بارسلونا کے ایل پرات ائیرپورٹ سے سعودی عرب کے شہروں جدہ اور رہاض کے لئے پروازوں کا آغاز کردیاہے۔بارسلونا سے جدہ ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز 2 جولائی سے ہوا۔ یہ پروازیں سال بھی چلیں گی۔ دوسری جانب بارسلونا سے ریاض کے لئے پروازوں کا آغاز 30 جون سے ہوا یہ پروازیں 30 اگست تک پیر اور جمعرات کو چلا کریں گئ۔
سی ڈی آر اے کے مطابق سعودی شہری سپین کی سیاحت کی غرض سے آتے ہیں۔ سال 2019 میں 56 ہزار 2 سو 63 شہریوں نے سپین کاسفر کیا۔
سعودی اییر لائن کے چلنے سے سپین خصوصا بارسلونا کے گردونواح میں بسنے والے ایسے مسلمان جو فریضہ حج یا عمرہ کی غرض سے سعودی کا سفر کریں گے ان کے لئے بھی آسانی پیدا ہو گئی ہے۔
Comments are closed.