سپین، کاتالونیا صوبائی انتخابات میں سوشلسٹ جماعت نے میدان مارلیا، آزادی پسند جماعتوں کو شکست

سپین کے صوبہ کاتالونیا میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں مرکز کی حکمران جماعت سوشلسٹ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سوشلسٹوں نے 42سیٹیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پرجنتس نے 35 جبکہ تیسرے نمبر پر اسکیرا ریپبلکانا نے 20 حاصل کی ہیں۔

انتخابات میں ٹرن آوٹ 45.8فیصد رہا۔ صوبہ بھر میں 8 ہزار 9 سو 40 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ کاتالان پارلیمنٹ کی 135 نشستوں میں 85 بارسلونا، 18 تاراگونا، 17 جیرونا، اور15 یعیدا میں ہیں۔

اسکیرا ریپبلیکانا نے صوبے میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا کیونکہ صوبائی حکومت صوبائی پارلیمنٹ میں بجٹ پاس کروانے کے لئے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد صوبائی صدر پیرے آراگونس کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیاگیاتھا۔

Comments are closed.