کاتالونیا میں 34 سے35 سال عمر والے افراد کیلئے 28 جون سے ویکسی نیشن کا آغاز

بارسلونا۔ صوبہ کاتالونیا کے محکمہ ہیلتھ کی سیکرٹری کارمین کازس نے کہاہے کہ کاتالونیا میں 30 سے 34 سال تک عمر والے افراد پیر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔ ویکسین کے لئے شہریوں کو ان کے ہسپتال سے فون کال یا میسج کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے لیکن اگر شہری خود سیتا(اپوائنٹمنٹ) نکالنا چاہے تو متعلقہ ویب سائٹ پر جا کر حاصل کرسکتاہے۔

https://vacunacovid.catsalut.gencat.cat

محکمہ صحت نے 12 سے 20 سے 29 اور 30 سے 39 سال تک کی عمرکے افراد کو ویکسین لگانے پر اتفاق کیایے۔ سپین بھر میں ویکسین لگانےکا عمل جاری ہے۔ سپین کے تمام صوبوں میں پہلے بڑی عمر کے افراد اور عوامی خدمات کے محکموں میں کام کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی گئی۔

کاتالونیا کی آدھی آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 31 فیصد کو مکمل خوارکیں لگا دی گئی ہیں۔ وائرس کے پھیلاو میں کمی کے بعد صوبہ بھر میں عائد پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔ 15 مہنیوں کی بندش کے بعد نائٹ کلبز بھی کھول دئیے گئے ہیں۔ 26 جون سے سپین میں آوٹ ڈور ماسک بھی ختم کیا جارہاہے۔

Comments are closed.