بارسلونا۔ محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ24 گھٹوں میں کاتالونیا میں کوروناوائرس کے 2260 کیسزز رجسٹر ہوئے۔جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1لاکھ 45 ہزار 63جبکہ پی سی آرٹیسٹوں کے بعد تعداد 1 لاکھ71 ہزار ہوگئی ہے۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران وائرس سے 16 اموات ہوئیں۔ کاتالونیا میں اب تک وائرس سے 13ہزار 3سو 85 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دوسری جانب ریگروتھ میں 14 پوائنٹس کا اضافہ سامنے آنے کے بعد اب182.72 ہوگئی ہے۔ ہسپتالوں سے 31 افراد کوفارغ کیاگیا جبکہ 784افراد ابھی بھی زیرعلاج ہیں جب میں 162 افراد آئی سی یومیں داخل ہیں
Comments are closed.