بارسلونا میں کورونا پھیلاؤ کم۔ ڈونر،ریسٹورنٹس رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت

کورونا وباء کے پھیلاو میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاتالونیا حکومت کے مطابق پیر 24 مئی سے بار، ریسٹورنٹس، ڈونرز صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک بلا کسی تعطل کے کھولے جا سکیں گے۔ ایک میز پر 10 افراد بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس قبل ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک اور ایک میز پر زیادہ سے زیادہ 6 افراد کے بیٹھنے کی اجازت تھی۔

کاتالان وزیرصحت الباورگس نے کچھ روز قبل ہی اس بات کا عندیہ دیاتھا کہ بہت جلد قوانین اور پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں میں گنجائش سے 70 فیصد تک اور یونیورسٹیوں دوکانوں میں گنجائش سے 50 فیصد تک داخلے کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.