عالمی معاشی بحالی کو چیلنجز کا سامنا،چین میں زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم

بیجنگ : چین کی فارن ایکسچینج انتظامیہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ستمبر 2021 کے اواخر تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.2006 ٹریلین امریکی ڈالرز رہے ہیں ، جس میں اگست کی نسبت 31.5 بلین ڈالرز کی کمی ہے۔

فارن ایکسچینج انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا کہ ستمبر 2021 میں ملک کی فارن ایکسچینج مارکیٹ میں زرمبادلہ کا لین دین معقول اور منظم رہا ہے۔عالمی مالیاتی منڈی میں وبائی صورتحال سے متعلق پیش رفت اور بڑے ممالک کی مانیٹری پالیسی سے وابستہ توقعات جیسے عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے ، اور بڑے ممالک کے مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عمومی طور پر گر چکی ہیں۔

دنیا کو بدستور وبائی صورتحال کا سامنا ہے، عالمی معاشی بحالی کو چیلنجز کا سامنا ہے ، اور بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔ تاہم چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے اشاریے تبدیل نہیں ہوئے ہیں ، اور ترقیاتی لچک برقرار ہے جو زرمبادلہ ذخائر کے پیمانے میں مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار ہے۔

Comments are closed.