سنکیانگ حکومت تعلیمی مراکزمیں طلباء پرتشدد کی رپو رٹ مسترد کرتی ہے

 بیجنگ: سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کے ترجمان علی جان عنائیتی نے غیر ملکی میڈیا کی “سنکیانگ کے تعلیمی و تربیتی مراکز میں طلباء پر ظلم تشدد” بارے نا م نہاد رپو رٹ کو مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مکمل طور پر من گھڑت اور جعلی ہے، چین قانون کی حکمرانی کے تحت کام کرنے والا ایک ملک ہے۔ یہاں مقدمات کی تفتیش کے دوران ، پبلک سیکورٹی اداروں کو غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے سے سختی سے منع کیا جاتا ہے۔ ترجمان سنکیانگ حکومت کے مطابق چین میں قانون کے مطابق قیدیوں کے قانونی حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے، سنکیانگ کے تعلیمی اور تربیتی مراکز میں چینی آئین کے بنیادی اصولوں کا احترام کیا جا تا ہے، غیر ملکی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

پیر کے روز بیجنگ میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کی طرف سے سنکیانگ سے متعلقہ امور پر 57 ویں پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایک ایسے شخص کے توسط سے جو “سنکیانگ میں پولیس افسر رہا ہے” ، ایک نام نہاد رپورٹ جاری کی گئی، جس کا عنوان ہے “سنکیانگ کے تعلیمی اور تربیتی مراکز میں طالب علموں پر ظلم و ستم”، اس رپورٹ کے جواب میں ، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کے ترجمان علی جان عنائیتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: یہ رپورٹ مکمل طور پر من گھڑت اور جعلی ہے! ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین قانون کی حکمرانی کے تحت کام کرنے والا ایک ملک ہے۔ یہاں مقدمات کی تفتیش کے دوران ، پبلک سیکورٹی اداروں کو غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے سے سختی سے منع کیا جاتا ہے ۔

چین میں قانون کے مطابق قیدیوں کے قانونی حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے۔دوسرا ، سنکیانگ کے تعلیمی اور تربیتی مراکز میں چینی آئین کے بنیادی اصولوں اور انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے قوانین کو سختی سے نافذ کیا جاتا ہے ، طلباء کے ذاتی وقار کی مکمل ضمانت دی جاتی ہے ، اور کسی بھی طرح طلباء سے توہین آمیز سلوک اور زیادتی کی سختی سے ممانعت کی جاتی ہے۔

Comments are closed.