مانیٹرنگ ڈیسک: وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بد ھ کے روز ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ کی جانب سے تائیوان حکام کو نام نہاد “لیڈرز ڈیموکریسی سمٹ” میں شرکت کی دعوت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نام نہاد “لیڈرز ڈیموکریسی سمٹ” کے بارے میں چین کئی بار اپنا موقف بیان کر چکا ہے۔ جمہوریت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر ہے، چند ممالک کا پیٹنٹ نہیں۔ امریکہ نے جو کچھ کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمہوریت صرف ایک پردہ ہے، ایک ایسا آلہ ہےجسے امریکہ اپنے جیواسٹرٹیجک اہداف کو آگے بڑھانے، دوسرے ممالک کو دباؤ میں لانے، دنیا کو تقسیم کرنے اور اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال کرتا ہے۔
وا ضح رہے کہ حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے اعلان کردہ نام نہاد “لیڈرز ڈیموکریسی سمٹ” کے مہمانوں کی فہرست میں تائیوان بھی شامل ہے۔
Comments are closed.