چینی اوربھارتی مسلح افواج کے فوجی کمانڈرزکی سطح کے مذاکرات کا تیرہواں دور

بیجنگ : چین کی جا نب سے سرحدی صورتحال میں بہتری اور امن وسکون کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوشش، بھا رت کی جا نب سے غیر معقول اور غیر حقیقی مطالبات پر اصرار۔ چینی فوج کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چینی اور بھارتی مسلح افواج نے فوجی کمانڈرز کی سطح کے مذاکرات کا 13 واں دور منعقد ہوا۔

 تفصیلات کے مطا بق بات چیت کے دوران چین نے دونوں ممالک کے عسکری تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرحدی صورتحال میں بہتری اور امن وسکون کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور اپنے مکمل خلوص کامظاہرہ کیا ۔ تاہم چین کے اس مخلصانہ رویے کے باوجود بھارتی فریق نے غیر معقول اور غیر حقیقی مطالبات پر اصرار کیا ، جس نے مذاکرات کے دوران مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔قومی خودمختاری کی حفاظت کے لیے چین کا عزم پختہ اور اٹل ہے۔

 امید ہے کہ بھارت صورتحال کا غلط اندازہ نہیں لگائے گا اور مشکل سے قائم ہونے والے موجودہ سرحدی حالات کی قدر کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان طے کردہ متعلقہ معاہدوں اور اتفاق رائے کی پاسداری کرے گا اورسرحدی علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر خلوص انداز میں عمل کرےگا۔

Comments are closed.