غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے حاجیوں اور دیگر آنے والوں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں دنیا کا سب سے بڑی کولنگ سروس شروع کر دی ہے۔مسجد الحرام کے دو مقامات پر سب سے بڑے کولنگ یونٹ نصب کیے گئے ہیں جہاں سے دن میں 9 بار کولنگ کا عمل ہو گا۔
مسجد میں صاف ہوا کی فراہمی تین مراحل سے گزرے گی۔ سب سے پہلے ہوا فلٹر میں منتقل ہو گی جس میں آلودگی اور ذرات کو روکے گی اور پھر صاف ہوا کی فراہمی ممکن ہو گی۔نصب ہونے والے دو اسٹیشنوں میں سے ایک “اجیاد اسٹیشن” ہے۔ یہ 35 ہزار 300 ریفریجریشن ٹن پیدا کرتا ہے جس میں سے تقریباً 24 ہزار 500 ریفریجریشن ٹن استعمال ہو جاتے ہیں۔
دوسرا اسٹیشن نیا مرکزی اسٹیشن ہے۔ اس کی گنجائش 1.2 لاکھ ریفریجریشن ٹن ہے۔ یہ اس وقت حرم مکی کی تیسری سعودی توسیع اور نصف مسعیٰ کو ٹھنڈک فراہم کر رہا ہے۔ مستقبل میں یہ اسٹیشن مسجد حرام کے تمام جانبی راستوں اور ملحقہ مقامات کو ٹھنڈا رکھے گا۔مسجد حرام کے مرکزی اسٹیشنوں کے علاوہ کولنگ کے فاضل اسٹیشن بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی مرکزی اسٹیشن میں تعطل آنے کی صورت میں درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور مسجد حرام کے اندر صاف ہوا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments are closed.