یورپی ملک فرانس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تباہ کن شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، ایک روز کے اندر 13 ہزار سے زائد فرانسیسی شہری خطرناک وباء کا شکار ہو گئے، جب کہ 154 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں۔
فرانسیسی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ایک بار پھر فرانس میں اپنے پنجے گاڑھنے لگا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فرانس کے مختلف علاقوں میں 13 ہزار 215 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 696 تک پہنچ گئی ہے۔
فرانس میں مزید 154 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں، جس کے بعد کورونا باعث کے باعث فرانسیسی شہریوں کی ہلاکت کی مجموعی تعداد 31 ہزار 249 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک صرف 91 ہزار 574 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے جب کہ 3 لاکھ 5 ہزار 873 افراد بھی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج جب کہ ان میں 827 کی حالت تشویشناک ہے۔
فرانس کے مختلف شہروں میں انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، کئی علاقوں میں 10 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی، فیس ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے جب کہ وبائی خطرے کی لپیٹ میں آئے بڑے شہروں میں بارز، ریسٹورنٹس کو جلد بند کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.