بارسلونا کے ایل پرات ائیر پورٹ پر جولائی کے مہینے میں 22 لاکھ 71 ہزار 9 سو 91 مسافروں کا گزر ہوا۔ جو کہ کورونا سے پہلے کی نسبت 57.6فیصد کم ہے۔ لیکن گزشتہ سال 2020 کی نسبت 160.3فیصد زیادہ ہے۔ ائیر پورٹ پر19 ہزار 7 سو 47 آپریشن ہوئے۔جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 90.4فیصد زیادہ ہیں۔تاہم جولائی 2019 کی نسبت یہ 40.6فیصد کم ہیں۔
2020 کی نسبت سامان کی ترسیل میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔60 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کے لئے ائیر پورٹ کو استعمال کیا۔جو کہ سال 2019 کی نسبت 79.8فیصد کم ہے۔گزشتہ 7 مہینوں کے دوران 63 ہزار 5 سو 67 جہازوں کی آمدورفت ہوئی۔
خرونا ائیر پورٹ پرمسافروں کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیاگیایے۔52 ہزار سے زائد افراد نے کاتالونیا کے شمالی علاقوں کی جانب سفر کیا۔جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 46.7 فیصد زائد ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.