انرجی بحران، سپین میں سولر پینل سے توانائی حاصل کرنے کے رحجان میں اضافہ

دنیا کے بہت سارے ممالک توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ سپین کے شہری بھی سورج سے توانائی حاصل کرنے کے لئے قدم بڑھارہےہیں۔ توانائی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سولر پلانٹس کے لئے درخواستوں میں 213 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شمسی توانائی کے حصول کے لئے کوششوں میں اضافہ صرف سپین میں نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی سامنے آیا ہے۔ یورپ میں شمسی توانائی کے حصول کے لئے درجہ بندی میں سپین نیدر لینڈ اور جرمنی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے۔

Comments are closed.