گزشتہ سال 2020 مارچ کے مہینے میں کورونا وباء کے بعد سپین سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں آیا تھا۔ کئی مہینوں کے بعد لاک ڈاون ختم کیا گیا تاہم مختلف نوعیت کی پابندیوں کو برقرار رکھا گیا
سپین کے صوبہ کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے آج 15 اکتوبر سے متعدد پابندیوں کو ختم کردیاہے۔ جس کے بعد سماجی، ثقافتی،معاشی اور کھیلوں اور ہر طرح کی تفریحی سرگرمیاں 100 فیصد گنجائش کے ساتھ کی جا سکیں گی۔ تاہم اندرونی حصوں میں یہ گنجائش کے 80 فیصد تک ہی اکٹھے ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس پر سماجی فاصلے کو ختم کرتے ہویے 10 سے زائد افراد کے اکٹھ کی اجازت دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے ائیرپورٹس پر عام شہریوں کو جانے کی اجازت بھی دی ہے۔ اس سے قبل ائیرپورٹ تک صرف ٹکٹ ہولڈر کو ہی رسائی حاصل تھی۔ پابندیوں کے خاتمے کے بعد شہری ائیرپورٹ چھوڑنے اور ریسیو کرنے اندرونی حصے کی جانب بھی جاسکیں گے۔
Comments are closed.