جرمنی: کولون میں سب سے بڑی مسجد سے اسپیکر پر اذان کا آغاز ہوگیا

سمتبر 2018ء میں جرمنی کے اپنے ایک دورے کے دوران اس مسجد کا افتتاح ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ذاتی طور پر کیا تھا۔

جرمن ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق شہر کولون میں جرمنی کی سب سے بڑی مسجد سے آج سے مؤذن کی طرف سے اسپیکر پر دی جانے والی اذان کی آواز پہلی بار اس عبادت گاہ کے گرد و نواح میں بھی سنی گئی۔ ایسا آج پہلی مرتبہ جمعے کی نماز کے وقت ہوا۔

کولون شہر میں اس مسجد کا انتظام ترک حکومت کے جرمنی کے لیے مذہبی امور کے ادارے دیتیب کے پاس ہے۔اس اتھارٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان اتاسوئے نے کہاہم بہت خوش ہیں۔‘ انہوں نے بتایا، مسجد میں اسپیکر پر اذان دے سکنا اس امر کی علامت ہے کہ یہاں بھی مسلمان خود کو ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسے کوئی اپنے ہی گھر یا ملک میں ہو۔‘

لاؤڈ اسپیکروں پر اذان جرمنی میں اس کے برعکس کچھ حلقوں کو یہ تشویش بھی ہے کہ اس مسجد کی انتظامیہ کے حوالے سے اس مسلم عبادت گاہ پر ترکی کے ایک سرکاری اسلامی ادارے کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔سمتبر 2018ء میں جرمنی کے اپنے ایک دورے کے دوران اس مسجد کا افتتاح ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ذاتی طور پر کیا تھا۔

چند سیاسی اور سماجی حلقوں کی یہ تشویش کولون کی خاتون میئر ریکر کے لیے کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکزی مسجد سے اسپیکر پر اذان کی اجازت دینا اس شہر میں آباد مسلمانوں کے مذہبی احترام کا عملی ثبوت ہے۔

میئر ہینریئٹے ریکر کا یہ موقف اس لیے بھی باوزن ہے کہ کولون میں آباد مسلمانوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔جرمنی کے کئی شہروں میں مساجد کے مؤذنوں کو پہلے ہی سے اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے مگر کولون میں یہ اجازت پہلی مرتبہ ابھی گزشتہ برس ہی دی گئی تھی، جس پر آج 14 اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہو رہا ہے۔

Comments are closed.