جرمنی: وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان

مانیٹرنگ ڈیسک

برلن۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے2089 نئے کیسززرجسٹرڈ ہوئے ہیں جس کے بعد جرمنی میں مجموعی کیسز کی تعداد 2لاکھ 87ہزار 4سو21 جبکہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 9 ہزار 4 سو 71 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے جرمنی کی 16 ریاستوں کے حکومتی اراکین کے مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیاجس کا مقصد جرمنی میں کورونا وائرس کہ صورتحال پر خزاں اور بہار کے موسموں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرناتھا۔

اینجلا مرکل نے اجلاس کے بعد کہاہے کہ قوانین کے تحت زیادہ متاثرہ علاقوں میں پارٹیوں، شادیوں اوردیگر تقریبات میں زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ وہ تمام علاقے جہاں ایک لاکھ افراد میں 35 افراد وائرس کا شکار ہورہےہیں وہاں 50 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔ اپنے بارے میں غلط معلومات دینے والے کو 50 یورو جرمانہ ہوگا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کےمطابق نئے قوانین کو ہاٹ سپاٹ لائحہ عمل کا نام دیاگیاہےہاٹ سپاٹ لائحہ عمل’ کے تحت علاقوں میں 25 افراد اور عوامی مقامات پر 50 افراد تک کی پارٹیز کو محدود کرنے کے لیے پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔اس دوران شراب پیش کرنے پر بھی عارضی پابندی نافذ ہوگی

Comments are closed.