سپین حکومت کا پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

رواں سال موسم گرمامیں حکومت نے پٹرول پر 20 سینٹ فی لٹر سبسڈی کا ہنگامی فیصلہ کیاتھا۔یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بنا پر کیاگیاتھا۔

 وزیرٹرانسپورزت راکیل سانچز نے سبسڈی ختم کرنے کی جانب اشارہ دیاہے۔وزیر کے مطابق پٹرول پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رہے۔31 دسمبر کے بعد مختلف شعبوں سے سبسڈی ختم کردی جائے گی۔بہت جلد یہ واضع کیا جایے گا کہ کون سے شعبوں میں سبسڈی جاری رہے گی۔

ہڑتال کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ پچھلی بار جب ہڑتال ہوئی تھی تب ٹرابسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کئے گئے تھے دوبارہ ہڑتال کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

Comments are closed.