بارسلونا میں منہاج القرآن اور پاک فیڈریشن سپین کی جانب سے میلادالنبی کانفرنس کاانعقاد

سپین کے شہر بارسلونا میں منہاج القرآن اور پاک فیڈریشن سپین کی جانب مشترکہ طور پر میلاد النبی کانفرنس کااہتمام کیاگیا جس میں بارسلونا اور گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل مراد علی وزیر بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

 منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدرپرفیسر ڈاکٹرمحی الدین نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا۔ معروف نعت خواں شہباز سمیع اور محمد علی جرال، قدیراحمد اور راجہ مظہر حسین نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

میلاد النبی کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور اندازمیں شرکت کی۔ جگہ کی کمی کے باعث مزید کرسیوں کا اہتمام کیاگیا تاہم جگہ کی کمی کے باعث بہت سے افراد کو دروازے سے واپس جانا پڑا۔ خواتین کے لئے قریبی مسجد میں خصوصی اسکرین لگائی گئی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ والہ اور صحابہ کی عملی زندگی پر روشنی ڈالی، قونصل جنرل مراد علی وزیرنے حضور صلی اللہ علیہ والہ کی محبت کا بہترین پیغام کیمیونیٹی کو دیا۔ پاک فیڈریشن کی طرف سے ڈاکٹر صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ تقاریر اور نعت میں شرکت کرنے والوں کو ادارہ منھاج القرآن کی طرف سے انعامات و کتابیں پیش کی گئیں۔

منتظمین کی جانب سے آئندہ کانفرنس کے موقع پر بڑے ہال کی بکنگ کا عندیہ دیا گیایے۔ شاندار محفل کے انعقاد پر شرکاء نے پاک فیڈریشن اور ادارہ ۔منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.