روبی۔ بارسلونا کے نواحی علاقے روبی میں جمعہ کی رات ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چاقو لگنے سے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی دوکاندار کی موت واقع ہو گئی تھی۔ بہیمانہ واردات پر ہسپانوی و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور آج سٹی کونسل کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرے کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ شہریوں کی جانب قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیاگیا۔ شہریوں کی جانب سے پولیس کی مزید نفری اور حفاظتی اقدامات کو موثر بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔
پاکستانی تنظیمات کے اراکین اور کمیونٹی کے افراد نے بھرپور انداز میں مظاہرے میں شرکت کی۔
Comments are closed.