اسلام آباد: پاک فضائیہ کے پہلے چھ جے ٹین طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں جو جلد پاک فضائیہ میں باضابطہ شامل ہوں گے۔ جے 10 جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز لڑاکا طیارہ ہے۔
چینی ساختہ لڑاکا طیارہ ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کی صلاحیت رکھتا ہے۔جے تین فضاء سے فضاء، زمینی اور بحری اہداف کے خلاف سٹرائیک آپریشنز میں کارگر ہے۔طیارے کا ہوا باز اپنے ہیلمٹ، کاکپٹ میں ملٹی فنکشن ڈسپلے سے اہم ترین آپریشنز سرانجام دے سکتا ہے۔
طیارہ جدید ترین اییسا اور پلینر ارے ریڈراز سے لیس ہے اور بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
Comments are closed.