میکڈونلڈز نے سری لنکا میں تمام اسٹورز بند کردیے

دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں کاروبار کرنے والی امریکی فاسٹ فوڈ چین ‘میکڈونلڈز’ نے سری لنکا میں اپنے تمام اسٹورز بند کر دیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق میکڈونلڈز کے وکیل نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں موجود تمام 12 اسٹور بند کر دیے ہیں۔

میکڈونلڈز کے وکیل سنتھ وجے وردانے کا کہنا ہے کہ معیار برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے کمپنی نے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا، جس کے بعد اب سری لنکا میں کمپنی کی کوئی بھی برانچ آپریشنل نہیں ہے۔

وجے وردانے کے مطابق میکڈونلڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں نئی فرنچائز کے ساتھ مارکیٹ میں دوبارہ آئے گی۔

واضح رہے کہ امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز سری لنکا میں مقامی پارٹنر ‘ابانز’ کے ساتھ مل کر کاروبار کر رہی تھی اور دونوں شراکت داروں کے درمیان ابانز کے مطابق 1998 میں شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.