یوکرین میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کی ایک سائٹ روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنی ہے۔ دوسری طرف یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کریمیا کے علاقے میں دو روسی بحری جہازوں دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی نافتوگاز نے کہا ہے کہ بجلی کی تنصیبات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں لیکن اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ صارفین کو قدرتی گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے۔
یوکرین کی وزارت توانائی اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس کے حالیہ حملوں کے بعد اتوار کے روز بجلی کی درآمدات میں اضافہ کیا اور برآمدات روک دی ہیں۔ تازہ حملوں کے بعد توانائی پیدا کرنے والی یوکرین کی سب سے بڑی کمپنی ڈی ٹیک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 50 فیصد کم ہوئی ہے۔
روس نے جمعے کے روز یوکرین کی پیداواری اور ٹرانسمیشن تنصیبات پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور آج اتوار کی صبح بھی یوکرین کے تین علاقوں میں توانائی کی تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا۔
Comments are closed.