کاتالونیا کے ممبر پارلیمنٹ ارنستو کارئیون، فیرناندو کاریرا کی سفیر پاکستان، قونصل جنرل سے ملاقات

بارسلونا سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے ممبر پارلیمنٹ ارنستو کارئیون اور سوشلسٹ پارٹی بادالونہ کے صدر فیرناندو کاریرا کی سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور اور قونصل جنرل بارسلونا مرداد علی وزیر کے ساتھ قونصل خانہ بارسلونا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور، مسئلہ کشمیر،سپین اور خاص طور پر بدلوانہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع سوشلسٹ پارٹی بادالونہ کے صدر فیرناندو کاریرا نے کہا کہ جس طرح پاکستانی کمیونٹی نے دن رات کی محنت سے سپین بھر اور خاص طور پر بدلوانہ میں اپنے کاروبار کو قائم کیا ہے لاجواب اور قابل تحسین ہے

 سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا نے سوشلسٹ پارٹی سپین کے سینئر رہنما حافظ عبدالرزاق صادق کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ وہ پاکستان اور سپین کے تعلقات کو مذید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

ملاقات کے دوران ممبر کاتالان اسمبلی ارنستو کاریون نے کہا کہ میں اور سوشلسٹ پارٹی ہمیشہ سے ہی کشمیری عوام کے ساتھ ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے بارسلونا کتالونیہ سمیت برسلز. میڈرڈ اور والینسیا میں بھی کشمیریوں کے حق میں ہونے والے ہر پروگرام میں محمد اقبال چوہدری اور حافظ عبدالرزاق کے ساتھ ہمیشہ نا صرف شرکت کی ہے بلکہ ہر پلیٹ فارم پر کشمیری کمیونٹی کا ساتھ بھی دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کشمیر ایشو پر اور اس کے حل کے لیے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو کاتالان پارلیمنٹ میں میٹنگ کا اہتمام کروں. اس ملاقات میں اوورسیز فورم سپین کے صدر چوہدری صابر تارڑ بھی موجود تھے

Comments are closed.