سپین میں اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں نے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی ہے تنظیم کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے۔ تنظیم کے قیام کا مقصد غیر جانبدارانہ صحافت کا فروغ، مہاجرین ,پناہ گزینوں اور تارکین وطن تک درست معلومات کی فراہمی اور خاص طور پر پاکستانی برادری کی دلچسپی کے موضوعات کی کوریج کو یقینی بنانا ہے۔
صحافیوں کی تنظیم کا مقصد تارکین وطن اور میزبان معاشرے میں سماجی انضمام کی دو طرفہ کوششوں، تارکین وطن کے مسائل کو سامنے لانا اور متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لئے کوشش کرنا ہے۔
ایسوسی ایشن میں ڈی بلیو سے وابستہ صحافی حافظ محمد احمد صدر، سنو نیوز، نیوز ڈپلومیسی سے وابستہ صحافی وسیم رزاق نائب صدر، دنیا ٹی وی سے وابستہ صحافی طارق بھٹی جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی بابر علی چوہدری بطور فنانس سیکرٹری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس موقع پر صدر حافظ احمد کا کہنا تھا کہ سپین میں مقیم دیگر تارک وطن صحافی بھی اگر ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہیں تو اس کے لئے بھی ایک طریقہ کار وضع کیاگیاہے۔ اس کی پیروی کرتے ہوئے دیگر صحافی بھی ہمارے ساتھ شامل ہو سکیں گے
Comments are closed.