اووسیز پاکستانیوں کے لئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید(رینیو) کی سہولت شروع

قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئیر کی گئی معلومات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے آن لائن تجدید کی سہولت شروع کردی گئی یے۔ٹریفک پنجاب پولیس نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت شروع کر دی۔

لائسنس کو ری نیو کروانے کے لئے ویب سائٹ www.dlims.punjab.gov.pk سے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ یہی سہولت پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ ا پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر لاگ ان کریں۔

ا۔ ویب سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنائیں۔

ب۔اکاونٹ بنا کر اپنے آپ کو رجسٹر کریں

 ج۔ لائسنس ٹیب پر جا کرری نیول کا آپشن منتخب کریں۔

د۔ لائسنس کی تفصیلات درج کریں۔ سفید بیک گراونڈ والی فوٹو اپلوڈ کریں۔ لائسنس اور سی این آئی کی فرنٹ بیک سے فوٹو اپلوڈ کریں۔

ل۔ اپنی فیس ادا کریں۔ اور آن لائن درخواست جمع کروا دیں۔

Comments are closed.