پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پرسفارتخانہ پاکستان میڈرڈ اور قونصل خانہ بارسلونا میں پرچم کشائی کی شاندار تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ میڈرڈ میں سفیر پاکستان شجاعت راٹھور جبکہ بارسلونا میں قونصل جنرل مراد علی وزیر اور گورنربارسلونا پیپن بلتران نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان شجاعت راٹھور نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کے سفیر ہیں ہمیں مل کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے اور پاکستان ک نام روشن کرناہے انھوں نے کہا کہ باہمی اتحاد سے یہ سب ممکن ہے۔
قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیرنے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے اس کے لئے ہمارے آباواجداد نے بشمار قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں مل کر ملکی ترقی کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔
گورنر پیپن بلتران نے کہاکہ سپین میں مقیم پاکستانی مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہیں۔ پاکستانی انتہائی ملنسار اور محنتی ہیں۔اقوام مرحدہ میں پاکستان اور سپین ایک ہی گروپ میں ہیں۔پاکستان جغرافیائی اعتبار سے اہم ملک ہے گورنر نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور خصوصی طور پر مرچ( تیکھے) کھانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اپنے ساتھ مرچ بھی لائے ہیں۔
تقریب کے احتتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جبکہ ہسپانوی مہمان خواتین کو سندھی اجرک جبکہ مرد حضرات کو ٹوپی پہناتے ہوئے روایتی مہمان نوازی کا بھرپور مظاہرہ کیاگیا۔تقریب میں صوبہ کاتالونیا کی گورنر اور دیگر ہسپانوی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد۔ خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب میں نقابت کے فرائض وحید الرحمٰن خٹک نے ادا کئے ۔
جشن آزادی پرچم کشائی تقریب میں پیپن بلتران گورنر بارسلونا، خوسے ماریا صالہ سابق سنیٹر سوشلسٹ پارٹی، اریکا توریگروسامشیر برائے وزرات
خارجہ سپین، منسرات گارسیا سابق کتلان گورنر جاکیلین باکاکونسلر، خوان مییان کونسلر پاپولر پارٹی بارسلونا، سوسانا سیکرٹری امیگریشن پاپولر پارٹی بارسلونا اور پاکستانی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
Comments are closed.