بارسلونا آتشزدگی:ہلاک پاکستانی خاندان کی میتیں جلد پاکستان بھجوانے کے لئے پاکستانی قونصل خانہ سر گرم

بارسلونا میں ایک بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث گزشتہ دنوں ایک پاکستانی خاندان کی موت واقع ہوئی اس اندوہناک واقع کے بعد بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانہ خاندان کے افراد اور ہسپانوی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ تفتیش مکمل ہوتے ہی جسد خاکی کی پاکستان ترسیل ممکن بنائی جاسکے۔

بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانہ کی پریس ریلیز کے مطابق خاندان کے فیملی سربراہ 42سالہ نصر اقبال پاکستان میں منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھتے تھے انکی بیگم بیولیتارومانیا کی سے تعلق رکھتی تھی حادثہ میں تین سال کے ارسلان نصر اور چار ماہ کی زینب زاہرا بھی جابحق ہوئے۔قونصل جنرل بارسلونا عمران علی 30 تاریخ کی صبح سے جائے حادثہ پہنچے ۔وہ خاندان کے افراد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انھوں نے پولیس حکام کے ساتھ طویل ملاقات کی۔ جس میں خاندان کے اس موقف کی تائید کی کہ غیر حادثاتی عوامل کو بھی تحقیق کا حصہ بنایا جائے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اگرچہ ابھی تک یہ ایک حادثہ ہی دکھائی دیتا ہے تاہم وہ ہر زاویے سے اس سانحہ کی تحقیق کر رہے ہیں۔موسُس پولیس کے افسران نے بلڈنگ کے نقشے کی مدد سے خاندان اور قونصل خانہ کے افسران کو بتایا کہ اموات دھویں کی وجہ سے اور دروازہ بند ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔تفتیش مکمل ہونے میں ابھی کچھ دن لگیں گے اور اس کے بعد قونصلیٹ جسد خاکی پاکستان بھجوانے میں سرگرم عمل ہو گا۔قونصلیٹ اور لواحقین نے اس سلسلے میں خاندان کی شناخت اور جسد خاکی کی پاکستان روانگی کے لئےتمام دستاویزات تیار کر کے ہسپانوی حکام کے حوالے کر دئیے ہیں۔

اس سلسلے میں قونصل جنرل عنقریب جج صاحبان سے ایک میٹنگ کر کے جسد خاکی جلد پاکستان بجھوانے کی استداء کریں گے۔ پاکستانی سفارت خانہ اور بارسلونا قونصلیٹ سپین میں لواحقین کے غم کو بانٹنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

Comments are closed.