سپین میں دو مکانات پر 75 افراد کی رجسٹریشن (ایمپادرونامنت)کرنے والا پاکستانی مالک مکان گرفتار

فرانس کی سرحد سے ملحقہ سپین کے صوبے پائس باسکو کے شہر آئرون میں دوفلیٹس میں 75 تارکین وطن کی رہائش کی رجسٹریشن(ایمپادرومینتو) کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں مکانات کے پاکستانی مالک کو گرفتار کرلیاہے۔ پاکستانی مالک مکان رجسٹریشن کی مد میں مبینہ طور پر 50 سے 100 یورو ماہانہ وصول کررہاہے۔ مکان مالک کے علاوہ پولیس نے معاملے میں ملوث 13 افراد کو بھی گرفتار کیاہے

رجسٹریشن کروانے والے افراد ایمپادرونامینتو مالی مدد”ایودھا“حاصل کرنے اوراس کے ذریعے پیپرز کے حصول کے منتظر تھے،ان میں ایک نے مقامی سٹی کونسل سے قریباََ 14ہزار یورو کی امداد حاصل کی،ان مکانوں پر پادرونمنت کروانے والوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ان رہائشوں پر رہتے بھی نہیں گرفتار تین افراد نے محکمہ صحت سے بیماری کی بنیاد پر مالی مدد کی بھی درخواست دے رکھی ہے جبکہ دیگر نے سپین کے ریذیڈنٹ کارڈ کیلئے اپلائی کرنے کیلئے ایسا کیا۔

،تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پادرونامنت کرانیوالوں میں سے 61نے کبھی ان گھروں میں رہائش رکھی ہی نہیں،پادرونامنت کرانیوالوں میں سے18 افراد بیرون ملک مقیم ہیں اور انہوں نے سپین کا ریذیڈنٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے فرضی پادرون سرٹیفکیٹس استعمال کئے

Comments are closed.