سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کا نوجوانوں کے لئے 400 یورو آیودا کا اعلان

سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے نوجوانوں کے لئے 400 یورو ثقافتی بونس کا اعلان کیاہے۔ اس آیودا کا مقصد نوجوانوان کو تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرناہے۔یہ آیودا سپین میں رہنے والے نوجوان جب 18 سال عمر کی حد پار کریں گے تو حاصل کرسکیں گے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق 470،699 ہسپانوی 2020 میں 18 سال کے ہو گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ثقافتی بونس کی کل لاگت 235 ملین یورو ہوگی۔ پچھلے جنرل سٹیٹ بجٹ میں کلچر اور سپورٹس میں کل سرمایہ کاری 1148 ملین یورو تھی۔ فرانس اور اٹلی میں بھی نوجوانوں کوددفراہم کی جاتی ہے۔ متعدد حلقوں کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو مثبت اور خوش آئند قرار دیاہے۔

گزشتہ روزوزیراعظم پیدرو سانچز نے نئے ہاوسنگ قانون میں اگلے دو سالوں کے لئے 250 یورو ماہانہ یوتھ واوچر بھی شامل کرنے کااعلان کیاتھا ہاوسنگ بونس 18 سے 35 سال کے درمیانی عمر والے افراد کےلئے تھا ۔گھر الاونس ایسے افراد اپلائی کرسکیں گے جن کی کم سے کم سالانہ آمدنی 23ہزار 725 یا اس سے کم ہوگی۔

Comments are closed.