سپین کے وزیراعظم کے حق میں عوام سڑکوں پر نکل آئی،مستعفی نہ ہونے کامطالبہ

سپین کی ایک عدالت کی جانب سے وزیراعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے عوام کے نام خط لکھا جس میں انھوں نے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا۔ انھوں نے خط میں لکھا کہ وہ وزارت عظمی سے مستعفی ہونے یا ہونے کے حوالے سے حتمی اعلان پیر کے روزکریں گے۔

وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد سوشلسٹ جماعت کے ورکرز نے احتجاج کیا جارہاہے اور وزیراعظم سے مستعفی نہ ہونے کا مطالبہ کیا جارہاہےسشلسٹ جماعت کے مرکزی رہنماوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور وزیراعظم سے استعفی نہ دینے کامطالبہ کیاہے۔

واضع رہے سپین کے وزیراعظم نے جلد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کااعلان کررکھاہے انھوں نے گزشتہ دنوں متعدد یورپی ممالک کا دورہ بھی کیا جس میں انھوں فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنے اور بطور ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی

ہسپانوی وزیر اعظم پیر کو اعلان کریں گے کہ آیا وہ استعفیٰ دیں گے یا نہیں تاہم آئینی طور پرسپین میں فوری طور پر عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔سرکاری ملازمین کی یونین نے وزیراعظم کی بیگم پر مبینہ طور پر اثرورسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام لگا رکھاہے۔

Comments are closed.