بارسلونا کے نواحی علاقے سبادیل میں موسس پولیس اسکواڈ کی تقسیم ایوارڈ کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مئیر سبادیل مارتا فارس، کاتالان پولیس کے اعلی حکام، پولیس اہلکار، عدلیہ کے اراکین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب میں شریک شرکاء کا کہنا تھاکہ پولیس کی شاندار خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ پولیس کا سب سے اہم کام شہریوں کا تحفظ اور سیکیورٹی ہے۔ جس سے شہریوں کی زندگی آسان ہوتی ہے۔
تقسیم ایوارڈ تقریب میں بہادری اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔مئیر مارتا فارس کو بھی ایوارڈ سے پیش کیاگیا جس پر مئیر نے محکمہ پولیس کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
پولیس ڈے کے حوالے سے ایوارڈ تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی نمائندگی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سفیان یونس، شہزاد اکبر وڑائچ نے کی۔
Comments are closed.