بارسلونا میں دائیں بازو کی سخت گیر جماعت ووکس(vox) کے خلاف احتجاجی مظاہرے

بارسلونا۔ ہسپانوی صوبے کاتالونیا میں گزشتہ روز انتخابات میں نمایا کارکردگی دکھانے والی جماعت ووکس کے خلاف کاتالونیا کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہوئے۔ بارسلونا میں پلاسہ سانت خیمے اور گراسیا میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ووکس کو روکو جیسے نعروں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ووکس کا شمار دائیں بازو کی سخت گیر جماعتوں میں ہوتا ہے حالیہ انتخابات کی کمپین کے دوران ووکس نے کاتلان آزادی پسند جماعتوں کے خلاف تقاریر کیں تھیں۔ ووکس کا شمار مہاجرین مخالف جماعت کے طور پر بھی کیا جاتاہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ووکس کا داخلہ جمہوریت کی بقاءاور انسانی حقوق کے لئے خطرہ ہے وہ اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔مظاہرین نے کہاکہ کاتالونیا کی عوام ووکس کومسترد کرتی ہے اور وہ جماعت نفرت انگیز پالیسیوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Comments are closed.