بارسلونا۔ سپین میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلہ جاری کردیایے۔ پاکستان تحریک انصاف اسپین کے ریجنل انٹرا پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کرنے والے شیراز بھٹی بلامقابلہ سپین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ سینئر نائب صدر چوہدری قاسم رفیق جھکڑ،سیکریٹری جنرل چوہدری عبدالصبور،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید فریاد حسین شاہ،سیکریٹری انفارمیشن طیب ہارون جٹ اور وومن سیکریٹری سیدہ ماریہ طفیل کے ساتھ بلا مقابلہ منتخب ہوئے-
پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو کردیاگیاہے
حالیہ انتخابات میں کاتالونیا ریجن میں شیراز بھٹی نے 1415ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابلے میں جنون گروپ کے امیدوار مدثر احمد 589 ووٹ حاصل کرسکے۔انتخابات میں 4133 ووٹرز میں 83.5 % ووٹرز نے حصہ لیتے ہوئے کل 3451ووٹ کاسٹ کیے
Comments are closed.