جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارتکارحسنین چیمہ کیخلاف جھوٹاپراپیگنڈہ مستردکرتے ہیں،راشد بشیرسیال

پریٹوریا: جنوبی افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری بے بنیاد پروپیگنڈہ مسترد کر دیا۔

جنوبی افریقہ میں مقیم تارکین وطن پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئے اور بعض مفاد پرست عناصر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلائے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو یکستر مسترد کردیا۔

صدر ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ویسٹرن کیپ  راشد بشیر سیال کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانی ہائی کمیشن پریٹوریا اور بالخصوص سفارتکار حسنین چیمہ کےخلاف الزامات اورسوشل میڈیا پروپیگنڈہ کی نفی کی گئی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن ہم وطنوں کی ہر مشکل میں مدد کرتا رہا ہے۔

راشد بشیر سیال کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ کی تجدید سے لے کر دیگر دستاویزات کے اجراء، تصدیق سمیت ہر جائز کام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ حسنین چیمہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہم وطنوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کورونا وباء کے دوران پاکستانی سفارتی مشن کی خدمات کو بھی سراہا۔

راشد بشیر سیال نے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر ذاتی مقاصد کے لئے تمام حدیں عبور کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن اور حسنین چیمہ جیسے فرض شناس اور قابل سفارت کار کے خلاف بھونڈے الزامات لگا رہے ہیں، تاہم جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی برادری ان کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئے گی بلکہ ہر جگہ اپنے ملک اور سفارت کاروں کا دفاع کرے گی۔

صدر ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ویسٹرن کیپ نے مزید کہا کہ ایسے عناصر اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے ملک و قوم کی عزت داؤ پر لگا کر اپنے ہی ہائی کمیشن کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، ان کا من گھڑت الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کی مہم کو پاکستانی عوام مسترد کرتے ہیں۔

Comments are closed.