بطور وزیراعظم رشی سونک کا لز ٹرس کی غلطیاں سدھارنے کا عزم
اس حکومت میں ہر سطح پر دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جوابدہی ہوگی۔ اعتماد جیتا جاتا ہے اور میں آپ کا اعتماد جیتوں گا، نو منتخب برطانوی وزیر اعظم
لندن : رشی سونک نے برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔ لز ٹرس پر طنز کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت نے غلطیاں کیں۔
بورس جانسن کی وزارت عظمیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر اعتماد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
نو منتخب برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت میں ہر سطح پر دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جوابدہی ہوگی۔ اعتماد جیتا جاتا ہے اور اور میں آپ کا اعتماد جیتوں گا۔میں اس بات کو پوری طرح سراہتا ہوں کہ چیزیں کتنی مشکل ہیں۔
اس سے قبل آج لزٹرس نے اپنی آخری تقریر کرنے کے بعد بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ شاہی محل کا کہنا ہے کہ بادشاہ کو ٹرس کے استعفے سے خوش ہیں۔ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے لزٹرس کا کہنا تھا وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی قیادت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔مجھے علم ہے کہ اچھے دن آنے والے ہیں۔
Comments are closed.