غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمین حملے اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس امریکی مخالفت کی وجہ سے موخر کر دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا نے موخر کروایا، اجلاس اب اتوار کو ہو گا۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔
ان کا کا کہنا تھا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں سفاک اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں کل سے آج صبح تک مزید 26 شہادتوں کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.