بارسلونا IMTصدر ماریاتیریسا سے شہزاد اکبر وڑائچ، سعدمختار تارڑ اور راول موتیو کی ملاقات

بارسلونا IMT کی صدر ماریا تیریسا سے بانی پاک ٹیکسی و رہنما اسکیرا پارٹی چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، رہنما کومونز پارٹی چوہدری سعد مختار تارڑ اور صدر ATC راؤل مورتیو کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ٹیکسی کے معاملات اور مسائل سے متعلق بات چیت ہوئے جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

1. اس موقع پر رمبلہ روال جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے IMT سے تحریری درخواست کی گئی کہ، IMT کی زیر نگرانی 693 , VTC گاڑیوں پر لائسنس نمبر کی pegatina لگانے کے قانون پر عمل درامد کروایا جائے ۔

 جس پر IMT صدر نے صوبائی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ معاملہ ٹرانسپورٹ کے سامنے اٹھانے کا مشورہ دیا۔ کیونکہ، IMT صرف قانونی طور پر مجبور ہے۔

اس معاملہ کے بارے میں سیکٹر رہنماؤں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ، صوبائی حکومت کی تشکیل کے بعد 693 اربانا اور 710 انٹر اربانا پر pegatina لگوانے کیلئے ٹرانسپورٹ حکام سے بات کی جائے گی۔

۔2. VTC ورکر ڈرائیورز کے بارے میں یہ بات سامنے آ رہی ہے۔ کہ، یہ ورکر

۔ explotación laboral کا شکار ہیں۔ اور ان کو اور ان کی گاڑی کو میسر چھٹی ہونے کے باوجود انہیں 7 دن کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے. تحریری درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ، یہ معاملہ بھی pegatina لگنے سے حل ہو جائے گا ۔ اور پولیس باآسانی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو چیک کر سکے گی۔ اور باہر دوسرے شہروں سے آ کر غیر قانونی کام کرنے والی گاڑیوں کی روک تھام کی جا سکے گی۔

3. صدر IMT کے مطابق، حکومت ٹیکسی کو تمام 7 دن کام کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ یعنی ہفتہ وار چھٹی، ہر گاڑی مالک اپنی مرضی سے کر سکے گا۔ مگر ابھی یہ بات کنفرم نہیں ہے۔ اور یہ ٹیکسی قانون میں سامنے آئے گی.

4. صدر IMT کے مطابق، کتلونیا کا ٹیکسی قانون صوبائی حکومت کی تشکیل کے بعد 6 سے 7 ماہ کے اندر اندر نافذالعمل ہو جائے گا۔

5.ورکر convenio بارسلونا میں 2013 میں سائن ہوا تھا۔ جو 2017 میں غیر موثر ہو چکا ہے۔ اس کے بعد آج تک اس پر کام نہیں ہوا۔ جس پر ٹیکسی رہنماؤں نے سعد مختار تارڑ کے ذمہ، CCOO سے اس معاملہ پر بات کرنے کی ذمہ داری سونپی۔

6. صدر IMT کی جانب سے پاکستانی ڈرائیورز کی جانب سے زیلو پر سواریوں کی موجودگی میں اردو میں بات چیت کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

7. صدر IMT کی جانب سے پاکستانی ڈرائیوروں کے سپینش اور کتلان زبان پر عبور اور VTC و TAXI چلانے کیلئے کتلان انٹرمیڈیٹ لیول کے حصول کے حوالے سے بات کی گئی۔ جس پر انہیں سیکٹر رہنماؤں کی جانب سے کتلان انٹرمیڈیٹ لیول ناقابل قبول ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

8. صدر IMT کی جانب سے پاکستانی ٹیکسی سکولوں میں اردو کو زریعہ تعلیم بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ صدر IMT کا کہنا تھا۔ کہ، اس طرح آپ کی سپینش اور کتلان زبان بولنے کی جھجھک کبھی ختم نہیں ہو سکے گی.

9. میٹنگ کے اختتام پر صدر IMT نے سعد مختار تارڑ کی جانب سے اپنے والدین کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے کے فیصلے کو سراہا۔ اور کہا کہ، اپنی زندگی کے مشکل ترین فیصلہ، میں آپ نے بہترین فیصلہ کیا تھا۔ والدین سے زیادہ قیمتی کچھ نہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے سعد مختار تارڑ سے ان کے والدین کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔

میٹنگ کے اختتام پر تینوں سیکٹر رہنماؤں نے میٹنگ منٹس کی روشنی میں اپنی اپنی ذمہ داریاں تقسیم کیں۔ اور سیکٹر کی بھلائی اور بہتری کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرنے اور اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اور آئندہ کا ایجنڈا طے کیا گیا۔

Comments are closed.