سپین کی جانب سے جرمنی، ناروے سمیت متعدد یورپی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

سپین نے کورونا وائرس کے ایک مرتبہ پھر پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جرمنی، ناروے سمیت متعدد یورپی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سپین نے یورپی ممالک کے لئے سفری قوانین کو اپڈیٹ کیاہے۔ سپین نے جرمنی،ناروے بلغاریہ اورسلوینیاکوہائی رسک قرار دیتے ہوئے نئی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان ممالک میں کوروناکیسز کی حالیہ صورتحال کے باعث ہائی رسک قراردیاگیاہے۔

ان ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنھوں نے کورونا وائرس کی مکمل ویکسینیشن کروا رکھی ہے ان کو کوویڈ سرٹیفیکیٹ دکھاناہوگا۔ ایسے سیاح جنھوں نے ویکسین نہیں کروائی ان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیاگیاہے۔ سپین نے فرانس، اٹلی، آسٹریا، کروشیا کے چند خطوں کو بھی کورونا متاثرہ علاقوں میں شامل کیاہے۔ نئے قوانین 23 اگست سے 29 اگست تک لاگو رہیں گے۔

غیر یورپی ممالک کے شہریوں کے لئے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ غیر یورپی ممالک سے آنے والے سیاح جنھوں نے ویکیسین کی دونوں خوراکیں حاصل کیں ہیں ان کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments are closed.