سپین، سفیرپاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے بادشاہ فلپ ششم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں

سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنی سفارتی اسناد سپین کے بادشاہ فلپ ششم کو پیش کردی ہیں۔سپین کے شاہی محل میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی سفیر نے اپنی اسناد بادشاہ فلپ ششم کی خدمت میں پیش کیں۔ سفیر پاکستان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ سپین اور پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ اور تجارت میں مزید اضافے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پرعائزہ شجاعت ڈپٹی ہیڈ آف مشن اورعلی اصغر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے

Comments are closed.