سپین حکومت کا گھروں کےبجلی کے بلوں کے لئے 3 بلین یورو کے نئے امدادی پیکج کا اعلان

ہسپانوی حکومت نے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث گھروں کے لیے 3 بلین یورو کے ایک نئے امدادی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس میں بجلی کے بلوں کی مدمیں €375 کی ادائیگی شامل ہے۔ وفاقی کابینہ آنے والے ہفتے میں نئے اقدامات کی باضابطہ منظوری دے گی۔

وزیراعظم پیدرو سانچز نے کامگریس اجلاس میں بتایاہے کہ ہم لوگوں کو توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بجٹ میں تقریباً 3 بلین یورو جاری کرنے جا رہے ہیں۔ جو کہ مجموعی طور پر سپین میں 40% تک گھرانوں کی مدد ہوگی۔

یورپ بھر کی طرح سپین حکومت بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نبرد آزماہے۔ سپین حکومت نے گھروں اور تاجروں کے لئے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے مختلف امدادی پیکجز کااعلان کیاہے۔جس میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ اور ایندھن پر سبسڈی شامل ہے۔

Comments are closed.