میڈرڈ: سپین حکومت نے کورونا وباء کی دوسری لہر کے باعث سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
سپین کے سرکاری گزٹ میں شائع حکمنامے کے مطابق یورپی ممالک کے شہریوں کو سپین آنے جانے کیلئے اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے،جب کہ کینڈا، آسٹریلیا، جاپان، جارجیا، نیوزی لینڈ، رونڈا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا،تیونس، چین ، یورا گوئے کے شہریوں کو سپین داخلے کی اجازت ہو گی۔
سرکاری حکمنامے کے مطابق غیر ملکی ڈاکٹرز، سفارت کار، پیشہ ور افراد کو سپین میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہےکہ کوروناوباء کے باعث سیاحوں کی آمد نہیں ہوئی جس سے سپین کی معیشت کو بہت نقصان پہنچاہے۔
ایک اندازے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ہوائی جہازوں کی آمد میں 80 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مختلف یورپی ممالک نے اپنے شہریوں کو سپین کا سفر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیاتھا۔
Comments are closed.