گزشتہ روز ہسپانوی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سپین میں کورونا وائرس کے 7 ہزار دو سو 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 سو 31 کیس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وبائی مرض کے آغاز سے اب تک سپین میں مجموعی طور پر 37لاکھ 64ہزار 6 سو 51 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرا سے 37 مزید اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔جس کے بعدہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد80 ہزار 6 سو 89 ہو گئی ہے۔
سپین بھر میں کورونا سے متاثرہ 28 سو چھپین مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے7 سو 70 افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔11 سے 17 جون کے درمیان صوبوں نے 6 لاکھ 16 ہزار 8 سو ٹیسٹ کروائے۔ جمعہ کے روز مثبت شرح4.22 سے کم ہو کر 4.15 ہوگئی ہے۔ واضع رہے ہسپانوی وزیراعظم نے 26 اپریل سے ماسک کا استعمال ختم کرنے کا عندیہ دیاتھا اس حوالے سے وزراکونسل کی میٹنگ جمعرات کے روز متوقع ہے
Comments are closed.