اسپین نے برازیل اور جنوبی افریقہ سے آنے والوں کے لئے سفری پابندیوں میں 11 مئی تک توسیع کردی

میڈرڈ۔ سپین نے کورونا وائرس میں پھیلاو کے باعث منگل کو برازیل اور جنوبی افریقہ سے آنے والوں پر پابندی میں 11 مئی تک توسیع کردی ہے۔ ایسے مسافری جنھوں نے سپین کے کسی ائیر پورٹ سے دوسری فلائیٹ سے سفر کرنا ہے ان کو 24 گھنٹے رکنے کی اجازت ہوگی تاہم مسافروں کے ائیرپورٹ سے باہر آنے پر پابندی ہوگی۔

جنوبی افریقہ، برطانیہ، اور برازیل پرپابندیاں 2 فروری کو نافذ ہوئیں اور ان میں بار بار توسیع کی گئی۔ تاہم برطانیہ کو گزشتہ دنوں اس فہرست سے نکال دیا گیایے۔ سپین کے علاوہ متعدد یورپی ممالک کی جانب سے ان ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئیں تھیں۔

ان ممالک سے صرف ہسپانوی شہریوں اور ایسے افراد جن کے پاس رہائشی اجازت نامے ہوں ان کو ملک میں داخکے کی اجازت ہے۔۔۔رواں سال22 فروری سے جنوبی افریقہ اور برازیل سے آنے والے مسافروں کے لئے 10 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیاگیاہے۔8 مارچ کو کئی دوسرے ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیاگیایے۔سپین میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 34 لاکھ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 77 ہزار ہوگئی ہے۔

Comments are closed.