سپین(لوگرونیو)پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث پاکستانی میاں بیوی گرفتار کرلیا
جوڑے نے مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پرپاکستان میں اپنی ہی بیٹی کو اغوا کیا اور بعد میں قتل کر دیا، قتل کی وجہ ایسے شخص سے شادی تھی جو اس کے والدین کو پسند نہیں تھی
سپین کے صوبہ کاریوخا کے علاقے لوگرونیو میں مقیم ایک پاکستانی جوڑے کو مبینہ طور پر بیٹی کے قتل کے الزام کے تحت گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق سال 2020 میں جوڑے نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی بیٹی کو اغوا اور قتل کیا۔ گرفتار جوڑے میں شوہر کی عمر 67 سال جبکہ بیوی کی عمر 51 سال ہے۔ پولیس نے ان کو 15 اکتوبر کو گرفتار کیاتھا۔
پاکستان نے 2020 میں قتل اور اغوا کے مبینہ جرم میں بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ قتل کی واردات اپریل 2020 میں پاکستان میں کی گئی۔جوڑے نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی ہی بیٹی کو اغوا کیا اور بعد میں قتل کر دیا، قتل کی وجہ ایسے شخص سے شادی تھی جو اس کے والدین کو پسند نہیں تھی
گرفتار میاں بیوی کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ مقتولہ کے تین بہن بھائیوں نے والدین کو بچانے کے لئے بڑی بہن کے وجود سے انکار کیا۔ مبینہ طور قتل میں ملوث دیگر افراد کو پاکستان پولیس نے گرفتار کررکھاہے۔ سپین عدالت نے جوڑے کو ڈی پورٹ ہونے تک جیل بھیجنے کا حکم دیاہے
Comments are closed.