سپین کا پاکستان کو تین لاکھ یورو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دینے کا اعلان

سپین حکومت نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 3 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کردیاہے۔ سپین یہ امداد سپین وزارت خارجہ و یورپی یونین سے منسلک ہسپانوی کو آپریشن ایجنسی کے ذریعے ریڈ کراس سے پاکستان کے لئے 3 لاکھ یورو عطیہ کرے گا۔

حالیہ دنوں میں مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے، جس سے اب تک 1000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  جنوب مغربی صوبہ بلوچستان مون سون سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ ہے جہاں گزشتہ 30 سالوں میں بارشیں اس کی اوسط سے 3.5 گنا بڑھ چکی ہیں اور جہاں تقریباً 360,000 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز سپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور اور وزارت امور و امداد باہمی سپین اریکاتوریگروسا خارجہ کے درمیان اہم ملاقات پاکستان ایمبیسی میڈرڈ میں ہوئی تھی جس میں حالیہ دنوں میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور حکومت سپین کی طرف سیلاب زدگان کی ہر طرح سے مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

Comments are closed.